وفاقی وزیر خزانہ کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پالیسی بیان

اسلام آباد ۔6اکتوبر(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو بتایا ہے کہ پاکستان کو عالمی مارکیٹ میں سکوک بانڈز کے ذریعے توقعات کے برعکس پانچ گنا زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے‘ سکوک بانڈز کے اجراءسے پاکستان کے مجموعی قرضے کا حجم نہیں بڑھے گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا …

اسلام آباد ۔6اکتوبر(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو بتایا ہے کہ پاکستان کو عالمی مارکیٹ میں سکوک بانڈز کے ذریعے توقعات کے برعکس پانچ گنا زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے‘ سکوک بانڈز کے اجراءسے پاکستان کے مجموعی قرضے کا حجم نہیں بڑھے گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ہم سکوک بانڈز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا اس کے تحت دبئی‘ لندن‘ بوسٹن اور نیویارک میں شوز کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ منگل کی شام کو جب یہ روڈ شوز ختم ہوئے۔ لائن آف کنٹرول کے حالات کے باوجود 0.6 فیصد قیمت میں کمی آئی۔ سٹی بنک‘ سٹینڈرڈ چارٹرڈ‘ دبئی اسلامک بنکوں سمیت پانچ بنکوں نے اس سارے عمل کو مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین سالوں میں پاکستان کے اقتصادی اشاریوں میں بہتری آئی ہے۔ ہم نے 5.75 قیمتی رکھی جسے کہا گیا کہ ماضی کے مقابلے میں قیمت کم ہے۔ ہمیں 2.4 ارب یعنی پانچ گنا زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ حال ہی میں بحرین اور سری لنکا نے بانڈز جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے پانچ فیصد پر اتنی بڑی کامیابی ملی ہے اس سے پاکستان کا مجموعی قرضہ اوپر نہیں جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply