چیئرمین پیمرا کا شکایات کونسل کےٰ اجلاس میں اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا )کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا کہ پیمرا پاکستان کو قائداعظم کا ملک بنانے کےلئے میڈیا کی چند مقدس گائیں کے خلاف نیک نیتی سے کوششیں جاری رکھے گا، کچھ اینکرز روزانہ پاک بھارت جنگ کی پیشنگوئی کرتے ہیں، ان کو جنگ کی صورت میں میدان جنگ کے اگلے مورچوں پر بھیج دینا چاہیے۔ سول سوسائٹی …

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا )کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا کہ پیمرا پاکستان کو قائداعظم کا ملک بنانے کےلئے میڈیا کی چند مقدس گائیں کے خلاف نیک نیتی سے کوششیں جاری رکھے گا، کچھ اینکرز روزانہ پاک بھارت جنگ کی پیشنگوئی کرتے ہیں، ان کو جنگ کی صورت میں میدان جنگ کے اگلے مورچوں پر بھیج دینا چاہیے۔ سول سوسائٹی کا اس پر اتفاق رائے ہے کہ چار پانچ ٹی وی اینکرز ملکی تشخص کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو شکایات کونسل کے اعلیٰ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا کی رٹ ہر صورت قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ٹی وی چینلز نفرت پھیلا رہے ہیں، حالیہ ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ ٹی وی چینل اور اینکرز نوجوانوں میںالجھن پیدا کر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں 18سے 35سال کی عمر کے نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا صحافت نہیں کر رہا، کچھ اینکرز سیاسی اداکار بن چکے ہیں، لوگوں نے آخر کار انٹرٹینمنٹ ٹی وی چینلز دیکھنے شروع کر دئیے ہیں۔

Leave a Reply