رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ پانامہ پیپرز کے حوالے سے عمران خان کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، پانامہ پیپرز کی خالق ویب سائٹ آئی سی آئی جے بہت سے الزامات کی اپ ڈیٹ جاری کر چکی ہے جس میں ان الزامات کو غیرمعتبر قرار …

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ پانامہ پیپرز کے حوالے سے عمران خان کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، پانامہ پیپرز کی خالق ویب سائٹ آئی سی آئی جے بہت سے الزامات کی اپ ڈیٹ جاری کر چکی ہے جس میں ان الزامات کو غیرمعتبر قرار دیا ہے۔ ایف بی آر، ایس ای سی پی، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور تمام متعلقہ ادارے بھی اس حوالے سے کام کر رہے ہیں جبکہ عمران خان اداروں کی آئے روز تضحیک کر کے عدالت عظمی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان جیسے اداروں کو اصل حقائق منظر عام پر لانے سے روکنے کےلئے اسلام آباد میں دھرنے کا ڈرامہ دوبارہ رچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ عوام الناس اور خود تحریک انصاف کے کارکنوں اور میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ حقائق کو جانیں اور آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ کو خود ملاحظہ کریں۔ آئی سی آئی جے نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارا وزیراعظم پاکستان اور ان کے خاندان پر کسی قسم کے قانون توڑنے کا کوئی دعویٰ نہیں۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے ایک جامع پریزینٹیشن کے ذریعے اپنی تحقیقات سے میڈیا کو آگاہ کیا اور کہا کہ عمران خان کے آئے روز کے الزامات اور اداروں کی تضحیک بلاجواز ہے ہم ان کے اس دعوے کو چیلنج کرتے ہیں کہ انہوں نے ہر جگہ دستک دی کہ ادارے کام نہیں کر رہے اور انہیں انصاف نہیں مل رہا جبکہ ان کے اس دعوے کے برعکس تمام اداروں نے نہ صرف ان کی درخواستوں کو تسلیم کیا ہے بلکہ تحقیقات کا آغاز بھی کر رکھا ہے جبکہ موصوف خود ان اداروںمیں جانے سے گریزاں ہیں اور عدالت کی طرف سے درجنوں نوٹس جاری ہونے کے باوجود وہ ان کا سامنا نہیں کر رہے جبکہ اپنے الزامات میں عائد کردہ جھوٹ کے پلندے کے ساتھ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply