لاہور۔6 اکتوبر(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے دفتر نے روزنامہ ”ڈان“ میں جمعرات کو شائع ہونے والی اس خبر کہ”عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی یا بین الاقوامی تنہائی کا سامنا، سویلینز نے ملٹری کو آگاہ کر دیا‘ میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے منسوب کئے جانے والے ریمارکس کی سختی سے تردید کی ہے اور اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ ترجمان نے …
وزیراعلیٰ پنجاب آفس کی جانب سے روزنامہ ”ڈان“ میں شائع ہونے والی خبر کی تردید
مزید خبریں
لاہور۔6 اکتوبر(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے دفتر نے روزنامہ ”ڈان“ میں جمعرات کو شائع ہونے والی اس خبر کہ”عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی یا بین الاقوامی تنہائی کا سامنا، سویلینز نے ملٹری کو آگاہ کر دیا‘ میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے منسوب کئے جانے والے ریمارکس کی سختی سے تردید کی ہے اور اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خبر دینے والے صحافی نے گزشتہ رات ریمارکس کیلئے وزیراعلیٰ کے دفتر رابطہ کیا تاہم انہیں واضح طور پر بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ سے منسوب ریمارکس بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ واضح طور پر تردید کے باوجود وزیراعلیٰ سے منسوب ریمارکس کو خبر میں حقیقت کے برعکس غلط انداز سے شائع کیا گیا۔ وزیراعلیٰ آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ہیڈ لائن بنانے کیلئے سچائی اور راست گوئی کے بنیادی صحافتی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی پر گہرے تاسف کا اظہار کیا ہے۔








