قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس میں ’دارالترجمہ‘ کے قیام کی منظوری، دارالترجمہ اردوکے بطور دفتری زبان فروغ کے لئے کام کرنے کے علاوہ غیرملکی زبانوں میں موجود منتخب معیاری ادب کا قومی اور علاقائی زبان میں ترجمہ کرے گا اردو کو بطور دفتری زبان رائج کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہمیں قومی جذبے سے کام کرنا ہے وزیراعظم کے مشیر …
وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس میں ’دارالترجمہ‘ کے قیام کی منظوری، دارالترجمہ اردوکے بطور دفتری زبان فروغ کے لئے کام کرنے کے علاوہ غیرملکی زبانوں میں موجود منتخب معیاری ادب کا قومی اور علاقائی زبان میں ترجمہ کرے گا
اردو کو بطور دفتری زبان رائج کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہمیں قومی جذبے سے کام کرنا ہے
وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں ’دارالترجمہ‘ کے قیام کے حوالہ سے اصولی منظوری دے دی گئی ہے جو ملک میں اردوکے بطور دفتری زبان فروغ کے لئے کام کرنے کے علاوہ غیرملکی زبانوں میں موجود منتخب معیاری ادب کا قومی اور علاقائی زبان میں ترجمہ کرے گا۔ پیر کو قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں وزارت اور اکادمی ادبیات پاکستان (پال) کے اعلی حکام نے ’دارالترجمہ‘ کے قیام کے سلسلہ میں قانونی اور تکنیکی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔








