وزیراعظم محمد نواز شریف کی سینیٹر میر حاصل خان بزنجو سے ملاقات میں گفتگو

بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے، صوبہ کو پاک چین اقتصادی راہداری سے بہت زیادہ فوائد حاصل ہوں گے وزیراعظم محمد نواز شریف کی سینیٹر میر حاصل خان بزنجو سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے، صوبہ کو پاک چین اقتصادی راہداری سے بہت زیادہ فوائد حاصل ہوں گے، …

بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے، صوبہ کو پاک چین اقتصادی راہداری سے بہت زیادہ فوائد حاصل ہوں گے
وزیراعظم محمد نواز شریف کی سینیٹر میر حاصل خان بزنجو سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے، صوبہ کو پاک چین اقتصادی راہداری سے بہت زیادہ فوائد حاصل ہوں گے، ہمارا مقصد صوبہ کو ملک کے بقیہ حصوں کے برابر لانا ہے۔ انہوں نے یہ بات سینیٹر میر حاصل خان بزنجو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وزیراعظم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی کمیشن کی تشکیل کے ان کے فیصلہ کی مکمل تائید کی۔ وزیراعظم ہاﺅس میں پیر کو ہونے والی ملاقات میں میر حاصل بزنجو نے بلوچستان کے عوام کیلئے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے منصوبے اور فلاحی سکیمیں شروع کرنے پر وزیراعظم کی تعریف کی۔

Leave a Reply