وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کی عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور افغانستان نے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے جمعہ کو وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کی جینوا میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران ہوا۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو افغان مہاجرین سے متعلق چار فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے جینوا میں ہیں۔ دفتر خارجہ …

مزید خبریں

اپوزیشن لیڈر جی بی حفیظ الرحمٰن کا بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ پر اظہارِ تشویش، کھچی شاہراہ فوری بحال کرنے کا مطالبہ استور 22 جولائی (اے پی پی):سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی حافظ حفیظ الرحمٰن نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان اور تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کریں اور عوام کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع استور کے علاقے کھچی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ بھاری مشینری فوری طور پر متاثرہ مقام پر پہنچائی جائے اور سڑک کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں جلد از جلد کمی لائی جا سکے۔حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے باعث نہ صرف مقامی افراد بلکہ ملک بھر اور بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں سیاح گلگت بلتستان کا رخ کر رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شاہراہوں کی بحالی، ٹریفک مینجمنٹ، ریسکیو سروسز، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ سیاحوں اور مقامی آبادی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔\378

اپوزیشن لیڈر جی بی حفیظ الرحمٰن

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور افغانستان نے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے جمعہ کو وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کی جینوا میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران ہوا۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو افغان مہاجرین سے متعلق چار فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے جینوا میں ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماوں نے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی عزت و احترام کیساتھ واپسی کے حوالے سے امور پرتبادلہ خیال کیا۔ عبداللہ عبداللہ نے گزشتہ چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے کرادار کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت نے افغان مہاجرین کی ملک واپسی کا دو ٹوک فیصلہ کیا ہے اور ان کی افغانستان میں دوبارہ آباد کاری کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply