اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سینئر صحافی اور نظریہ پاکستان کونسل کے چیئرمین مرحوم زاہد ملک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانیت کی علامت تھے۔ وہ جمعہ کو مرحوم کی رسم چہلم کی تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان …
وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا مرحوم زاہد ملک کی رسم چہلم کی تقریب میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سینئر صحافی اور نظریہ پاکستان کونسل کے چیئرمین مرحوم زاہد ملک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانیت کی علامت تھے۔ وہ جمعہ کو مرحوم کی رسم چہلم کی تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، ممتاز سماجی شخصیت اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر جمال ناصر، سابق سفارتکار اکرم ذکی، اخبار فروش فیڈریشن کے رہنما ٹکا خان کے علاوہ اسلامی ممالک کے سفیروں، ادیبوں ، دانشوروں ، کالم نگاروں، صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔








