واشنگٹن ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) جموں وکشمیر کےلئے وزیراعظم کے خصوصی نمائندے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، امریکہ کشمیر کے دیرینہ تصفیہ طلب مسئلے کے حل میں اپنا کردارادا کرے، مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے دنیا کے امن کو خطرات لاحق رہےں …
سینیٹر مشاہد حسین کی واشنگٹن میں اے پی پی سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) جموں وکشمیر کےلئے وزیراعظم کے خصوصی نمائندے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، امریکہ کشمیر کے دیرینہ تصفیہ طلب مسئلے کے حل میں اپنا کردارادا کرے، مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے دنیا کے امن کو خطرات لاحق رہےں گے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یہاں واشنگٹن میں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے خطے میں امن مذاکرات جامع ہونا چاہئیں اور اس میں ان تمام پہلوﺅں کو مدنظر رکھنا ہوگا جس کی وجہ سے اس حساس خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دوجوہری ریاستوں کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب وزیراعظم کے خصوصی ایلچیوں کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام کی جدوجہدکو اجاگر کرنے کےلئے امریکہ کے دورے پر ہیں۔








