ٹوکیو ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) نک کرگیوس اور ڈیوڈ گوفن فتوحات برقرار رکھتے ہوئے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، پاکستان کے اعصام الحق قریشی کو مینز ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جاپان میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنلز میں آسٹریلین پلیئر نک کرگیوس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف …
جاپان اوپن ٹینس، کرگیوس اور گوفن مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) نک کرگیوس اور ڈیوڈ گوفن فتوحات برقرار رکھتے ہوئے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، پاکستان کے اعصام الحق قریشی کو مینز ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جاپان میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنلز میں آسٹریلین پلیئر نک کرگیوس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی پلیئر گیل مونفلس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرایا جبکہ ڈیوڈ گوفن نے مرین کلچ کو سخت مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-4 سے ہرایا۔








