اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کے وزیراعظم کی سکیم کے تحت21 ہزار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کی جارہی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی نوجوانوں کی تربیتی سکیم کے فیز ون کے تیسرے بیج کے تحت ملک بھر میں اکیس ہزار تعلیم …
وزیراعظم کی سکیم کے تحت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کی جائیں گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کے وزیراعظم کی سکیم کے تحت21 ہزار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کی جارہی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی نوجوانوں کی تربیتی سکیم کے فیز ون کے تیسرے بیج کے تحت ملک بھر میں اکیس ہزار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کی جارہی ہے،ان نوجوانوں کو ایک سال کے لئے وفاقی وزارتوں،ڈویژنوں، صوبائی محکموں، صنعتوں، بنکوں، کارپوریشنوںاور مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں بھیجا جائے گا اور انہیں ہر ماہ بارہ ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا








