وزیراعظم محمد نواز شریف کا کوٹلی ستیاں میں عوامی اجتماع سے خطاب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست ترقی، خوشحالی اور ملک سے غربت کے خاتمہ کی سیاست ہے، ہم دھرنے، تباہی اور جھوٹ بولنے کی سیاست نہیں کرتے، عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کی تقدیر بدل جائے گی، خواہش ہے کہ مظفرآباد سے میرپور تک بہترین موٹروے بنائی جائے اور کوٹلی ستیاں کو اس …

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست ترقی، خوشحالی اور ملک سے غربت کے خاتمہ کی سیاست ہے، ہم دھرنے، تباہی اور جھوٹ بولنے کی سیاست نہیں کرتے، عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کی تقدیر بدل جائے گی، خواہش ہے کہ مظفرآباد سے میرپور تک بہترین موٹروے بنائی جائے اور کوٹلی ستیاں کو اس موٹروے سے منسلک کیا جائے
وزیراعظم محمد نواز شریف کا کوٹلی ستیاں میں عوامی اجتماع سے خطاب
وزیراعظم کا کوٹلی ستیاں میں بہترین اور جدید ترین ہسپتال بنانے کا اعلان، علاقہ کی تمام بڑی سڑکوں کی مکمل مرمت اور کارپیٹنگ کی ہدایت
کوٹلی ستیاں ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کو اپنی سیاست کا محور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست ترقی، خوشحالی اور ملک سے غربت کے خاتمہ کی سیاست ہے، ہم دھرنے، تباہی اور جھوٹ بولنے کی سیاست نہیں کرتے، عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد میں امدادی رقوم کی تقسیم کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

Leave a Reply