وزیراعظم محمد نوازشریف جمعرات سے آذربائیجان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے وزیراعظم آذربائیجان کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات،اقتصادی تعاون اوراہم علاقائی اوربین الاقوامی امورپر تبادلہ خیال کریں گے اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف جمعرات کو آذربائیجان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے،وہ آذربائیجان کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات،اقتصادی تعاون اوراہم علاقائی اوربین الاقوامی امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔دفترخارجہ کی …
وزیراعظم محمد نوازشریف جمعرات سے آذربائیجان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نوازشریف جمعرات سے آذربائیجان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے
وزیراعظم آذربائیجان کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات،اقتصادی تعاون اوراہم علاقائی اوربین الاقوامی امورپر تبادلہ خیال کریں گے
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف جمعرات کو آذربائیجان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے،وہ آذربائیجان کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات،اقتصادی تعاون اوراہم علاقائی اوربین الاقوامی امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔دفترخارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کی دعوت پرو زیراعظم محمد نوازشریف 13اکتوبر سے 15اکتوبرتک آذربائیجان کادورہ کررہے ہیں،وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آذربائیجان جائےگا۔یہ دورہ پڑوسی اورعلاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات اورتعاون کو فروغ دینے کیلئے وزیراعظم پاکستان کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔پاکستان علاقائی ممالک کے ساتھ گہرے تاریخی اورثقافتی رشتوں کی بہت قدر کرتاہے اوروہ ان ممالک کے ساتھ تعاون پرمبنی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔باکو میں قیام کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف آذربائیجان کے صدرالہام علیوف اور وزیراعظم آرتھورطاہرراسی زادے سے بات چیت کریں گے،دونوں ممالک کی قیادت دوطرفہ تعلقات اوراقتصادی تعاون بالخصوص تجارت اورسرمایہ کاری کوفروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیں گے۔=







