اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جو لوگ کمیشن سے انکار کررہے ہیں ان کا دامن صاف نہیں ،ہمارا دامن صاف ہے اسلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے خط لکھ دیا ہے‘ جب کوئی اس طرح کے الفاظ استعمال کرتا ہے کہ میں آپ کو گریبان سے پکڑ کر وزیراعظم ہاﺅس سے باہر …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا ” 16ویں تھیسز شو2016 “کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جو لوگ کمیشن سے انکار کررہے ہیں ان کا دامن صاف نہیں ،ہمارا دامن صاف ہے اسلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے خط لکھ دیا ہے‘ جب کوئی اس طرح کے الفاظ استعمال کرتا ہے کہ میں آپ کو گریبان سے پکڑ کر وزیراعظم ہاﺅس سے باہر پھینکوں گاتو اس میں اور دہشتگردوں میں کیا فرق رہتا ہے‘ کرسی حاصل کرنے کیلئے انتہا پسندی کے جراثیم سیاست میں بھی آگئے ہیں‘ اگر کسی کو سیاسی اختلافات ہیں تو وہ پارلیمنٹ کے فلور پر آئیں۔ پاکستان آئندہ 20 برس میں معیشت کے لحاظ سے دنیا کے بڑے ممالک میں شمار کیا جائے گا، پی ٹی آئی شہریوں کو جلسے میں سازگار ماحول فراہم نہ کرنے پر ماﺅں‘ بہنوں اور بیٹیوں سے معافی مانگے، ثقافت اور لوگوں کی صلاحیت انسانیت کی تخلیق سے شروع ہوتی ہے، ہماری پہچان آرٹ اینڈ کلچر‘ تہذیب اور ثقافت ہے۔








