اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر مس ہیدر کروڈن نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پیر کو الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان حالیہ اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کینیڈا کی مالی معاونت سے مقامی اور عالمی غیر سرکاری اداروں، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور بلدیاتی حکومتوں کے ذریعے پائیدار اقتصادی ترقی، …
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کینیڈا کی ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر مس ہیدر کروڈن نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پیر کو الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان حالیہ اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کینیڈا کی مالی معاونت سے مقامی اور عالمی غیر سرکاری اداروں، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور بلدیاتی حکومتوں کے ذریعے پائیدار اقتصادی ترقی، بنیادی تعلیم، صنفی مساوات اور دیگر مختلف شعبوں میں تعاون اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








