وفاقی وزیر اُمور کشمیر چوہدری محمدبرجیس طاہر کا بیان

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج اور حکومت کی ظالمانہ اور وحشیانہ کاروائیوں سے پردہ اٹھانے کے لیے پاکستان بڑی موثر اور متحرک سفارت کاری پرعمل پیرا ہے، پاکستان کے خصوصی نمائندے دُنیا کے اہم ممالک میں بھارتی مظالم کے ثبوت اورکشمیری اور پاکستانی عوام کے موقف …

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج اور حکومت کی ظالمانہ اور وحشیانہ کاروائیوں سے پردہ اٹھانے کے لیے پاکستان بڑی موثر اور متحرک سفارت کاری پرعمل پیرا ہے، پاکستان کے خصوصی نمائندے دُنیا کے اہم ممالک میں بھارتی مظالم کے ثبوت اورکشمیری اور پاکستانی عوام کے موقف کو بڑے موثر انداز سے بیان کر رہے ہیں، حال ہی میں پاکستانی نمائندہ ایک وفد نے اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کرکے اُن کو بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ کاروائیوں کے ثبوت دیئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میںوفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنی موثر سفارت کاری کی بدولت بین الاقوامی برادری کو مجبور کر دے گا کہ وہ نہ صرف نہتے مظلوم کشمیری عوام کی آوازسنیںبلکہ مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل کے لیے اپنا فعال کردار کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply