اسلام آباد۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جون سے قبل ای پاسپورٹ سروس شروع کردی جائے گی اور دو سال میں اس کا دائرہ کار ملک بھر میں پھلایا جائے گا، انگریزی اخبار کی غلط خبر کی تحقیقات ہونی چاہئے، بغیر تصدیق کے غلط خبر شائع کرنے سے غیر ریاستی عناصر کے بارے میں دشمنوں کے موقف کی تشہیر کی …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جون سے قبل ای پاسپورٹ سروس شروع کردی جائے گی اور دو سال میں اس کا دائرہ کار ملک بھر میں پھلایا جائے گا، انگریزی اخبار کی غلط خبر کی تحقیقات ہونی چاہئے، بغیر تصدیق کے غلط خبر شائع کرنے سے غیر ریاستی عناصر کے بارے میں دشمنوں کے موقف کی تشہیر کی گئی، صحافی نے بیرون ملک جانے کیلئے بکنگ کرائی اس لئے اس کا نام ای سی ایل پر ڈالا۔ جمعرات کو نادرا ہیڈ کوارٹر میں ای پاسپورٹ کے اجراءکے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آن لائن پاسپورٹ سروس کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سہولت کے ذریعے شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے۔ یہ سروس بیرون ملک کیلئے شروع کر دی گئی ہے۔ جون سے قبل ای پاسپورٹ سروس شروع کر دی جائے گی اور دو سال میں اس کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نادرا کی جانب سے عوام سے برتاﺅ پر خوش نہیں، لائنوں میں کھڑا ہونا عوام کی تضحیک ہے، حکومت ملکی مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تیزی سے کام کر رہی ہے۔







