وزیر خزانہ سے حبیب بنک لمیٹڈ کے چیئرمین کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے حبیب بنک لمیٹڈ کے چیئرمین سلطان علی الانہ اور شہزاد رائے نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ سلطان علی الانہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیا کے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ دیئے جانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے یہ ایوارڈ عطا کرنا ملک کے لئے ایک …

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے حبیب بنک لمیٹڈ کے چیئرمین سلطان علی الانہ اور شہزاد رائے نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ سلطان علی الانہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیا کے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ دیئے جانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے یہ ایوارڈ عطا کرنا ملک کے لئے ایک اعزاز ہے جس سے ملک کی مالیاتی سروسز انڈسٹری کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ملک کی خوشحالی کے لئے آغا خان کی جانب سے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اصلاحات سے ملکی معیشت نے ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حبیب بنک لمیٹڈ نیشنل فنانشل سروسز کے ذرائع پاکستان میں مالیاتی خدمات کے اضافہ کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply