اسلام آباد۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو سال 2016ءکیلئے جنوبی ایشیا کے بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ عطاءکئے جانے پر ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین رﺅف عالم نے انہیں مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایوارڈ ملک کی ترقی کیلئے حکومت کی پالیسیوں کی کامیابی کا مظہر ہے اور اس سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ …
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوایف پی سی سی آئی کے چیئرمین کی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو سال 2016ءکیلئے جنوبی ایشیا کے بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ عطاءکئے جانے پر ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین رﺅف عالم نے انہیں مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایوارڈ ملک کی ترقی کیلئے حکومت کی پالیسیوں کی کامیابی کا مظہر ہے اور اس سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ٹھوس فریم ورک فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برداری ویلیو ایڈیشن کو یقینی بنانے اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ مصنوعات اور سروسز کی فراہمی کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔







