اسلام آباد۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح دفاعی صروریات پوری کرنا ہے، پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور ملکی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایئرفورس کو جدید بنانے کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ جمعرات کو یہاں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …
وزیر خزانہ کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح دفاعی صروریات پوری کرنا ہے، پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور ملکی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایئرفورس کو جدید بنانے کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ جمعرات کو یہاں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں اہم کردار اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کیلئے ایئرفورس کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور فوری بنیادوں پر اس کی ضروریات کو یقینی بنائے گی۔ ملاقات کے دوران پاک فضائیہ حکام بھی موجود تھے۔







