اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن کے کام کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ نجکاری پروگرام کو فعال اور شفاف انداز میں آگے بڑھایا جائے۔ وہ جمعہ کو یہاں پاکستان کے نجکاری پروگرام کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے وزیر خزانہ کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نجکاری کمیشن کے کام کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن کے کام کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ نجکاری پروگرام کو فعال اور شفاف انداز میں آگے بڑھایا جائے۔ وہ جمعہ کو یہاں پاکستان کے نجکاری پروگرام کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے وزیر خزانہ کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے اظہار دلچسپی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجکاری پروگرام کے تحت اب تک کی پیشرفت پر نجکاری کمیشن کے کام کو سراہا اور ہدایت کی کہ نجکاری کے پروگرام کو فعال اور شفاف انداز میں جاری رکھا جائے۔ اجلاس میں فنانس ڈویژن اور جکاری کمیشن کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔







