بھارتی ٹیم رواں برس کے آخر میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی

نئی دہلی ۔ 26 اپریل (اے پی پی) بھارت رواں برس کے آخر میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں سال کے آخر میں کیوی ٹیم نے دورہ کرنا ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ٹیموں …

نئی دہلی ۔ 26 اپریل (اے پی پی) بھارت رواں برس کے آخر میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں سال کے آخر میں کیوی ٹیم نے دورہ کرنا ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول ٹیسٹ سیریز کا ایک میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جس میں گلابی گیند استعمال ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے قبل دلیپ ٹرافی میں گلابی گیند کی ریہرسل بھی کی جائے گی جس سے ہم برصغیر کی وکٹوں پر گلابی گیند کو صحیح طرح سے چیک کر سکیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply