اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) سپریم کورٹ نے اورنج لائن میٹروٹرین کے حوالے سے جمعرات 13 اکتوبرکومقدمہ کی سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیرجمالی سے منسوب ریمارکس ” کہ عوام حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑ ے ہوں“ کو جھوٹ، بے بنیاد اورگمراہ کن قراردیاہے اورکہاہے کہ ذرائع ابلاغ سنسنی پھیلانے کی بجائے رپورٹنگ کرتے ہوئے ذمہ داری کامظاہرہ کرے۔ جمعہ کویہاں سپریم کورٹ کی جانب سے ذرائع …
چیف جسٹس انور ظہیرجمالی سے منسوب ریمارکس جھوٹ، بے بنیاد اورگمراہ کن ہیں، سپریم کورٹ
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) سپریم کورٹ نے اورنج لائن میٹروٹرین کے حوالے سے جمعرات 13 اکتوبرکومقدمہ کی سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیرجمالی سے منسوب ریمارکس ” کہ عوام حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑ ے ہوں“ کو جھوٹ، بے بنیاد اورگمراہ کن قراردیاہے اورکہاہے کہ ذرائع ابلاغ سنسنی پھیلانے کی بجائے رپورٹنگ کرتے ہوئے ذمہ داری کامظاہرہ کرے۔ جمعہ کویہاں سپریم کورٹ کی جانب سے ذرائع ابلاغ میں اس شہ سرخی ”کہ ملک میں جمہوریت کے نام پربادشاہت قائم ہے اور ووٹ کے ذریعے حکمرانوں کوبا اختیاربنانے والے عوام ان کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں“ کے حوالے سے جاری وضاحتی بیان میں کہاگیاہے کہ اس شہ سرخی سے یہ تاثرملتاہے کہ چیف جسٹس عوام کوحکمرانوں کیخلاف بھڑکاناچاہتے ہیں، اسلئے وضاحت کی جاتی ہے کہ عوام حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں والی خبرمکمل طورپربے بنیاد ،جھوٹ اورگمراہ کن ہے







