فیفا کا 2026ءورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 40 یا 48 تک بڑھانے پر تفصیلی غور

زیورخ ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے 2026ءمیں شیڈول ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد 40 یا 48 تک بڑھانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا، ورلڈ گورننگ باڈی کے آئندہ برس جنوری میں ہونے والے اجلاس میں اس تجویز کو زیر بحث لایا جائے گا۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی نے 32 …

زیورخ ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے 2026ءمیں شیڈول ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد 40 یا 48 تک بڑھانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا، ورلڈ گورننگ باڈی کے آئندہ برس جنوری میں ہونے والے اجلاس میں اس تجویز کو زیر بحث لایا جائے گا۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی نے 32 ٹیموں پر مشتمل فارمیٹ کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی غور پر اتفاق کر لیا ہے اور آئندہ سال 9 جنوری کو شیڈول اجلاس میں ان تجاویز پر بحث کی جائے گی۔

Leave a Reply