آئی پی ایل نائن،کنگز الیون پنجاب کے تین ہوم میچز دھرمشالا منتقل

دھرم شالا ۔ 26 اپریل (اے پی پی) ممبئی ہائیکورٹ کے حکم کے بعد کنگز الیون پنجاب کے تین میچز جو کہ پہلے ناگپور میں شیڈول تھے اب دھرم شالا میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ ہفتے ممبئی ہائیکورٹ نے مہاراشٹرا میں شدید خشک سالی کے باعث رواں آئی پی ایل میں 30 اپریل کے بعد شیڈول میچز کو دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا، کنگز الیون …

دھرم شالا ۔ 26 اپریل (اے پی پی) ممبئی ہائیکورٹ کے حکم کے بعد کنگز الیون پنجاب کے تین میچز جو کہ پہلے ناگپور میں شیڈول تھے اب دھرم شالا میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ ہفتے ممبئی ہائیکورٹ نے مہاراشٹرا میں شدید خشک سالی کے باعث رواں آئی پی ایل میں 30 اپریل کے بعد شیڈول میچز کو دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا، کنگز الیون پنجاب نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے تین میچز ناگپور سے دھرم شالا منتقل کر دیئے۔ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم 7 سے 15 مئی کے دوران دہلی ڈیئر ڈیولز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچز کھیلے گی

مزید خبریں

Leave a Reply