وزیر اعظم آذربائیجان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے

باکو۔15 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف آذربائیجان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے ہفتہ کو اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔ایئر پورٹ پر آذربائیجان کے ڈپٹی وزیر اعظم علی احمدوف نے وزیر اعظم اور اعلیٰ سطح کے وفد کو الوداع کیا ۔ صدر آذربائیجان الہام علیوف کی دعوت پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کا یہ آذربائیجان کا پہلا دورہ تھا۔ دورے کے دوران وزیر اعظم …

باکو۔15 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف آذربائیجان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے ہفتہ کو اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔ایئر پورٹ پر آذربائیجان کے ڈپٹی وزیر اعظم علی احمدوف نے وزیر اعظم اور اعلیٰ سطح کے وفد کو الوداع کیا ۔ صدر آذربائیجان الہام علیوف کی دعوت پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کا یہ آذربائیجان کا پہلا دورہ تھا۔ دورے کے دوران وزیر اعظم نے آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں رہنماﺅں نے خطے میںامن کیلئے اپنی تصور کے بارے میں مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی ، اس کے علاوہ دفاعی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

مزید خبریں

Leave a Reply