اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو محصولات کا سالانہ ہدف حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنیکی ہدایت کر دی۔انہوں نے یہ ہدایت ہفتہ کو یہاں ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔وزیر اعظم کے مشیر ہارون اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیئر مین ایف بی …
وفاقی وزیر خزانہ کو محصولات کا سالانہ ہدف حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنی کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو محصولات کا سالانہ ہدف حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنیکی ہدایت کر دی۔انہوں نے یہ ہدایت ہفتہ کو یہاں ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔وزیر اعظم کے مشیر ہارون اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیئر مین ایف بی آر نثار محمد خان نے وفاقی وزیر کو سالانہ ہد حاصل کرنے کیلئے محصولات جمع کرنے کی غرض سے ایف بی آر کی حکمت عملی اور اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔چیئر مین نے کہا کہ محصولات جمع کرنے میں بہتری کیلئے ٹیم کے تمام ارکان کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔







