ایڈ مرل ذکاءاللہ، پاک بحریہ کے سربراہ کا پاکستان ملٹری کیڈٹس سے خطاب

کاکول ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ جارحیت کی صورت میں ملک کی سلامتی اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، مقبوضہ کشمیر میںبھارتی بربریت جھوٹی کہانیوں اور من گھڑت واقعات سے عالمی توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی، ہم پوری طاقت سے ملکی سرحدوں …

کاکول ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ جارحیت کی صورت میں ملک کی سلامتی اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، مقبوضہ کشمیر میںبھارتی بربریت جھوٹی کہانیوں اور من گھڑت واقعات سے عالمی توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی، ہم پوری طاقت سے ملکی سرحدوں کا دفاع کریں گے۔ وہ ہفتہ کو یہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاس آﺅٹ ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان میں سعودی عرب اور لیبیا سے تعلق رکھنے والے 26 کیڈٹس شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے بہترین کارکردگی کے حامل کیڈٹس میں اعزازات بھی تقسیم کئے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاس آﺅٹ ہونے والے کیڈٹس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply