مظفر آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے آزاد جموں و کشمیر سمیت پاکستان ترقی کے بے مثال دور میں داخل ہوگا اور پاکستان خطے کا سب سے اہم ملک بن جائیگا۔ہفتہ کو مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان سے ملااقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے …
صدر ممنون حسین کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان سے بات چیت

مزید خبریں
مظفر آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے آزاد جموں و کشمیر سمیت پاکستان ترقی کے بے مثال دور میں داخل ہوگا اور پاکستان خطے کا سب سے اہم ملک بن جائیگا۔ہفتہ کو مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان سے ملااقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی کوریڈور سے ترقی کی نئی راہیں کھل جائینگی اور روان سال کے آخر تک گوادر پورٹ مکمل طور پر فنکشنل ہو گا۔صدر آزاد جموں و کشمیر محمد مسعود خان،وزیر اعظم اے جے کے راجا فاروق حیدر خان اور سپیکر شاہ غلام قادر بھی اجلاس میں موجود تھے۔







