گرین کلائمنٹ فنڈ نے 36ملین ڈالر لاگتی پراجیکٹس کی منظوری دے دی

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) گرین کلائمنٹ فنڈ (جی سی ایف ) نے پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی بارے بنائے گئے 36ملین ڈالر لاگتی پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔یہ منظوری گزشتہ روز کوریا میں منعقدہ 14ویں بورڈ اجلاس میں دی گئی۔ یہ منظوری شمالی پاکستان میں تیزی سے پگھلتے گلیشیر کے اثرات پر قابو پانے کے سلسلہ میں دی گئی ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے یو این ڈی …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) گرین کلائمنٹ فنڈ (جی سی ایف ) نے پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی بارے بنائے گئے 36ملین ڈالر لاگتی پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔یہ منظوری گزشتہ روز کوریا میں منعقدہ 14ویں بورڈ اجلاس میں دی گئی۔ یہ منظوری شمالی پاکستان میں تیزی سے پگھلتے گلیشیر کے اثرات پر قابو پانے کے سلسلہ میں دی گئی ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے یو این ڈی پی کے ساتھ مل کر یہ پراجیکٹ منظوری کے لیے بورڈ کو بھیجا تھا۔بورڈ کے ایک بھارتی رکن نے غیر معقول تکنیکی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کے پراجیکٹ کی اس تجویز کو مسترد کرنے کی کوشش کی۔تاہم بورڈ کے 23 دیگر اراکین نے اس پراجیکٹ کو موزوں ترین قرار دیتے ہوئے بھارتی رکن کے موقف کو مسترد کر دیا اور پاکستانی پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔پاکستان کے پاس بورڈ کے رکن کے طور پر سعودی عرب کی ایک متبادل رکنیت بھی ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply