کوئٹہ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں بلوچستان کے مستحقین کیلئے مزید وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس بلوچستان میں ایک کانفرنس کے دوران کیاجہاں وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے گورنر بلوچستان کو بی آئی ایس پی …
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میںمزید وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے‘گورنر بلوچستان
مزید خبریں
کوئٹہ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں بلوچستان کے مستحقین کیلئے مزید وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس بلوچستان میں ایک کانفرنس کے دوران کیاجہاں وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے گورنر بلوچستان کو بی آئی ایس پی کارکردگی رپورٹ 2014-16پیش کی۔ کانفرنس میں صوبائی قانون سازوں، مقامی حکومتی سربراہوں، مختلف محکموں کی سیکرٹریوں، این جی اوز کے نمائندگان، سول سوسائٹی، صحافی اور بی آئی ایس پی مستحقین نے شرکت کی۔گورنر بلوچستان نے بی آئی ایس پی کی سکولوں میں بچوں کے اندارج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی آنے والی نسلوں کو تعلیم فراہم کر کے انکے مستقبل کو روشن بنا رہا ہے۔







