اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی عوام کی فلاح و بہبود کےلئے بھرپور کاوشیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی سے وزیراعظم ہاﺅس میں الگ الگ ملاقات میں کہی، جن میں بابر نواز خان …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی عوام کی فلاح و بہبود کےلئے بھرپور کاوشیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی سے وزیراعظم ہاﺅس میں الگ الگ ملاقات میں کہی، جن میں بابر نواز خان (این اے 119)، سید محمد ثقلین بخاری (این اے 182) اور ملک سلطان محمود ہنجرا (این اے 176) شامل تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ملک کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک اقوام عالم میں اپنا اعلیٰ مقام حاصل کرے گا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی عوام کی قسمت بدل دے گا اور اس سے اقتصادی انقلاب برپا ہو گا








