اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سینئر قانون دان ارشد محمود کیانی کو ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کر دیا ہے۔ ارشد محمود کیانی اسلام آباد بار کے سینئر ممبر اوربار کے سیکرٹری رہ چکے ہیں جنہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف سٹیفورڈ شائر سے لیگل پریکٹس میں ایل ایل ایم کیاہے۔ ارشد محمود کیانی اپریل 2014ءسے بطور …
صدر مملکت نےمحمود کیانی کو ڈپٹی اٹارنی جنرل مقرر کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سینئر قانون دان ارشد محمود کیانی کو ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کر دیا ہے۔ ارشد محمود کیانی اسلام آباد بار کے سینئر ممبر اوربار کے سیکرٹری رہ چکے ہیں جنہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف سٹیفورڈ شائر سے لیگل پریکٹس میں ایل ایل ایم کیاہے۔ ارشد محمود کیانی اپریل 2014ءسے بطور سٹینڈنگ کونسل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کام کررہے تھے جن کے تجربہ اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں حکومت پاکستان نے ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان کی ذمہ داری سونپی ہے۔







