اسلام آباد ۔16 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک میں کھاد کے سٹاک کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کی ۔ اتوار کو منعقدہ اجلاس کے دوران وزیر حزانہ کو ملک میں کھاد کی پیداوار اور سٹاک کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کھاد کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ …
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔16 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک میں کھاد کے سٹاک کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کی ۔ اتوار کو منعقدہ اجلاس کے دوران وزیر حزانہ کو ملک میں کھاد کی پیداوار اور سٹاک کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کھاد کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ فوجی فرٹیلائزر کمپنی ( ایف ایف سی ) لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی او لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شفقات احمد نے وزیر خزانہ کو ملک میں کھاد کی فراہمی کے حوالے سے کمپنی کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا اور حکومت کی جانب سے کھاد کی صنعت اور ایف ایف سی کی بھرپور معاونت پر انکا شکریہ ادا کیا۔







