وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں خطاب

اسلام آباد ۔16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ، نشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 1951ءسے شروع ہونے والی پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی بنیاد مساوات ، بھائی چارے ، باہمی احترام اور ہرشعبہ میں تعاون پر محیط ہے ، دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات دنیا میں سب سے بلند ، سمندروں کی گہرائی سے بھی گہرے اور شہد سے بھی …

اسلام آباد ۔16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ، نشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 1951ءسے شروع ہونے والی پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی بنیاد مساوات ، بھائی چارے ، باہمی احترام اور ہرشعبہ میں تعاون پر محیط ہے ، دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات دنیا میں سب سے بلند ، سمندروں کی گہرائی سے بھی گہرے اور شہد سے بھی زیادہ میٹھے ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات روایتی ریاستی روابط سے بھی بڑھ کر ہونے چاہیں ۔ وہ اتوار کو یہاں پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں منعقدہ کلچرل شو سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈانگ اور ننگشیاء کے نائب گورنر وانگ ہیشان نے بھی خطاب کیا جبکہ سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی کارریلی کے شرکاءاور بڑی تعداد میں حاضرین بھی موجود تھے

مزید خبریں

Leave a Reply