عمران خان اور مودی ایک ہی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ پیر صابر شاہ

مردان۔16اکتوبر(اے پی پی )مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا اور ترقی کے عمل کو روکنا ہے۔ ضلع مردان کے علاقے شیر گڑھ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر نے کہا کہ عمران خان اور مودی کا ایجنڈا ایک ہے کیونکہ دونوںپاکستان کو عدم استحکام سے …

مردان۔16اکتوبر(اے پی پی )مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا اور ترقی کے عمل کو روکنا ہے۔ ضلع مردان کے علاقے شیر گڑھ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر نے کہا کہ عمران خان اور مودی کا ایجنڈا ایک ہے کیونکہ دونوںپاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ پیر صابر شاہ نے کہا کہ ا س وقت ملک نازک حالات سے دوچار ہے اور پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں ۔ ان حالات میں ملک میں سیاسی ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے لیکن عمران خان قومی تقاضوں کے برعکس ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے سرگرم ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply