مردان۔16اکتوبر(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہم دھرنے والے نہیں کام کرنے والے لوگ ہیں اور ہماری حکومت نے نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اس کے برعکس عمران خان ملکی ترقی کا پہیہ روکنے کیلئے ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ وہ اتوار کے روز ضلع مردان کے علاقے شیر …
وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کامردان میں شمولیتی جلسے سے خطاب

مزید خبریں
مردان۔16اکتوبر(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہم دھرنے والے نہیں کام کرنے والے لوگ ہیں اور ہماری حکومت نے نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اس کے برعکس عمران خان ملکی ترقی کا پہیہ روکنے کیلئے ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ وہ اتوار کے روز ضلع مردان کے علاقے شیر گڑھ میں ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے، جلسے میں پی ٹی آئی کے حامی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی جمشید مومند نے اپنے ہزاروں حامیوں سمیت مسلم لیگ ( ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے ساڑھے تین سال میں خیبر پختونخوا کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا کوئی کام نہیں کیا دوسری جانب وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور بہترین کارکردگی نے عوام کے دل جیت لیے ہیں جس کے باعث عمران خان خوفزدہ ہو کر نواز شریف فوبیا کا شکار ہوگئے ہیں وہ پاکستان دشمنوں کی طرح پاکستان کی ترقی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔







