وزیر مملکت برائے داخلہ اور نارکوٹکس انجینئر بلیغ الرحمان

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ اور نارکوٹکس انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ پاکستان کے روس ، وسطی ایشیائی ریاستوں اور دنیا کے کئی ممالک سے بہترین تعلقات استوار ہو رہے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ اور نارکوٹکس انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ پاکستان کے روس ، وسطی ایشیائی ریاستوں اور دنیا کے کئی ممالک سے بہترین تعلقات استوار ہو رہے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے دنیا پاکستان کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر کی جانے والی جارحیت کے باعث دنیا میں صفائیاں پیش کرنے کے باوجود تنہا نظر آرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے ساتھ ساتھ چین کے جھنڈے بھی لہرائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply