پاکستان نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان کو حتمی شکل دے رہا ہے ، احسن اقبال

استنبول ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے ایشیا سب سے زیادہ متاثر ہو رہاہے،پاکستان دس سالہ نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان کو حتمی شکل دے رہا ہے،قدرتی آفات کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کا تعاون نا گزیر ہے ، ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا اتنا حصہ نہیں ہے جتنی یہ قیمت ادا کر …

استنبول ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے ایشیا سب سے زیادہ متاثر ہو رہاہے،پاکستان دس سالہ نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان کو حتمی شکل دے رہا ہے،قدرتی آفات کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کا تعاون نا گزیر ہے ، ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا اتنا حصہ نہیں ہے جتنی یہ قیمت ادا کر رہا ہے،اس لئے ترقی یافتہ ملکوں کو اس سے نمٹنے کے لئے بھی آگے آنا چاہیے۔ان خےالات کا اظہار انہوںنے پےر کوقدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ریجنل مشاورتی کمیٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ وفاقی وزےر نے کہاکہ ہم سب کو مل کر انسانی جانوں کو قدرتی آفات سے ضائع ہونے سے بچانا ہو گا،قدرتی آفات کی وجہ سے ملکی ترقی کا سفر متاثر ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کرنے کےلیے جامع حکمت عملی بنانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اطلاعات کے نظام کو مزید موثر بنانے سے بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کو محدود کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply