اسلام آباد ۔17 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی لحاظ سے ٹیک آف کر رہا ہے‘ توانائی کے بحران پراگلے دو سالوں میں قابو پالیا جائے گا ‘حکومت روز گار کے نئے مواقع فراہم کررہی ہے۔ وہ پیر کو پلاننگ کمیشن میں ایس ایم ایز پر گول میز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت روزگار …
وفاقی وزیر احسن اقبال کا پلاننگ کمیشن میں گول میز کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔17 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی لحاظ سے ٹیک آف کر رہا ہے‘ توانائی کے بحران پراگلے دو سالوں میں قابو پالیا جائے گا ‘حکومت روز گار کے نئے مواقع فراہم کررہی ہے۔ وہ پیر کو پلاننگ کمیشن میں ایس ایم ایز پر گول میز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت روزگار کے نئے مواقع فراہم کر نے کے لئے کام کر رہی ہے، پاکستان کی بہترین اقتصادی پالیسیاں عدم سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل کے نہ ہونے کی وجہ سے ناکام ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لئے ایس ایم ای سیکٹر کو ترقی دینی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری ایس ایم ای سیکٹر کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کو پارٹنر بنایا جا سکتا ہے تاکہ طلباءکو سمال بزنس کے ساتھ لنک کیا جائے سکے۔







