اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ شاہ حماد نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے تاریخ کو جلد حتمی شکل دےدی جائے گی، یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے پارک روڈ اسلام آباد میں 237 کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو شاہ حماد یونیورسٹی ہسپتال بحرین کے چیف …
وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کی شاہ حماد یونیورسٹی ہسپتال بحرین کے چیف ایگزیکٹو سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ شاہ حماد نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے تاریخ کو جلد حتمی شکل دےدی جائے گی، یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے پارک روڈ اسلام آباد میں 237 کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو شاہ حماد یونیورسٹی ہسپتال بحرین کے چیف ایگزیکٹو میجر جنرل ڈاکٹر شیخ سلمان بن عطاءاﷲ ال خلیفہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جن کی قیادت میں بحرین کے ایک وفد نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے دورہ کے موقع پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ بحرین کے شاہ نے مارچ 2014ءکے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر عالمی معیار کی میڈیکل شعبہ کی یونیورسٹی پاکستان کو تحفہ میں دینے کا اعلان کیا تھا جس میں عالمی معیار کی میڈیکل کی تعلیم دی جاسکے۔







