اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور ان کے ساتھ خلیجی ممالک کو پولٹری مصنوعات برآمد کے حوالہ سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ پولٹری ایسوسی ایشن کے زیادہ تر مسائل خلیجی ممالک کیلئے مارکیٹ کی رسائی کے حوالہ سے تھے۔ وزیر تجارت نے متعلقہ حکام کو ہدایت …
وفاقی وزیر تجارت سے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور ان کے ساتھ خلیجی ممالک کو پولٹری مصنوعات برآمد کے حوالہ سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ پولٹری ایسوسی ایشن کے زیادہ تر مسائل خلیجی ممالک کیلئے مارکیٹ کی رسائی کے حوالہ سے تھے۔ وزیر تجارت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کو برآمدات بڑھانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔







