لاہور۔17 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز یہاں چین کے صوبے ننگشیا کے نائب گورنر وانگ ہیشان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب حکومت اور چینی صوبے ننگشیا کے مابین زراعت، صنعت، تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چین کے صوبے ننگشیا کے نائب گورنر سے …
شہبازشریف کی ننگشیا کے نائب گورنر سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔17 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز یہاں چین کے صوبے ننگشیا کے نائب گورنر وانگ ہیشان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب حکومت اور چینی صوبے ننگشیا کے مابین زراعت، صنعت، تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چین کے صوبے ننگشیا کے نائب گورنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا رشتہ نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو نئی جہت عطا کی ہے۔ سی پیک پاکستان کے عظیم دوست چین کا پاکستانی عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے۔







