ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گفتگو

انقرہ ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اسماعیل خرامان نے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اور مذاکرات کے ذریعے کشمیر کا تنازعہ پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے …

انقرہ ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اسماعیل خرامان نے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اور مذاکرات کے ذریعے کشمیر کا تنازعہ پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ کشمیریوں کا دکھ ہمارا دکھ ہے۔ کشمیریوں کا جائز حق تسلیم کیا جانا چاہیے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ سردار ایاز صادق نے جن کی زیر قیادت ایک پارلیمانی وفد ترکی کے دورے پر ہے‘ ترک ہم منصب کو بتایا کہ بھارت کی قابض افواج نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں جوکہ اپنا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیری عوام کی جدوجہد میں تیزی آئی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply