قومی زبان کو دفتری زبان بنانے کے لئے وقت کے تعین کے ساتھ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے، عرفان صدیقی

اسلام آباد میں بڑے میوزیم کی تعمیر کے لئے ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ بندی کی جائے، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی ذیلی اداروں کو ہدایت قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، تمام ماتحت ادارے سرکلرز اور دیگر دفتری خط و کتابت قومی زبان میں انجام دیں قومی زبان کو دفتری زبان بنانے کے لئے وقت کے تعین کے ساتھ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے، عرفان صدیقی اسلام …

اسلام آباد میں بڑے میوزیم کی تعمیر کے لئے ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ بندی کی جائے، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی ذیلی اداروں کو ہدایت
قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، تمام ماتحت ادارے سرکلرز اور دیگر دفتری خط و کتابت قومی زبان میں انجام دیں
قومی زبان کو دفتری زبان بنانے کے لئے وقت کے تعین کے ساتھ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے، عرفان صدیقی
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم کو اسلام آباد میں دارالحکومت کے شایان شان قومی میوزیم کی تعمیر کے لئے فوری منصوبہ بندی کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی جاری کی کہ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن اور اس کے ماتحت تمام اداروں میں سرکلرز اور دیگر دفتری خط وکتابت قومی زبان میں انجام دینے کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply