اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل نے مخالفین کے ہر قسم کے منفی پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپور ا عتماد کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے اجلاس کو سینیٹر مشاہد اللہ خان نے قرارداد پیش کی کہ مرکزی کونسل کا یہ ایوان حکومت کے خلاف مخالفین کے تمام …
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کا وزیراعظم کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل نے مخالفین کے ہر قسم کے منفی پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپور ا عتماد کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے اجلاس کو سینیٹر مشاہد اللہ خان نے قرارداد پیش کی کہ مرکزی کونسل کا یہ ایوان حکومت کے خلاف مخالفین کے تمام تر جھوٹے پراپیگنڈے کو مسترد کرتا ہے اور ان کے کھوکھلے نعروں اور منفی ہتھکنڈوں کو نظر اندازکرتا ہے، یہ ایوان وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ان کی بے مثال کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل نے یہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی۔








