اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل نے بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم کی مذمت اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے، دہشت گردی کے خاتمے، توانائی کے بحران پر قابو پانے، معیشت اور کراچی میں امن و امان کی بحالی کی حکومتی کوششوں کو خراج تحسین …
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل نے بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم کی مذمت اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے، دہشت گردی کے خاتمے، توانائی کے بحران پر قابو پانے، معیشت اور کراچی میں امن و امان کی بحالی کی حکومتی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے قراردادوں کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے یکے بعد دیگرے قراردادیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کا یہ اجلاس وزیراعظم محمد نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کا انتخاب اس بات کا مظہر ہے کہ پارٹی ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔ وزیراعظم ملک کی ضروریات اور تقاضوں پر ہر طرح سے پورا اترتے ہیں اور یہ اجلاس دہشت گردی کے خاتمے، توانائی کے بحران پر قابو پانے، معیشت کی بحالی اور کراچی میں قیام امن، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے، نوجوانوں اور خواتین کیلئے اقدامات اٹھانے پر وزیراعظم نوازشریف کی سیاسی بصیرت پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔








