احسن اقبال نے پارٹی کی کارکردگی رپورٹ مرکزی کونسل کے اجلاس میں پیش کی

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ چند ہزار لوگوں کے بل بوتے پر سیاست کرے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے، 2013ءکے مقابلے میں 2016ءکا پاکستان مختلف ہے، یہی تبدیلی کی اصل علامات ہیں، ہم مضبوط معیشت اور مستحکم پاکستان کے تصور پر یقین …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ چند ہزار لوگوں کے بل بوتے پر سیاست کرے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے، 2013ءکے مقابلے میں 2016ءکا پاکستان مختلف ہے، یہی تبدیلی کی اصل علامات ہیں، ہم مضبوط معیشت اور مستحکم پاکستان کے تصور پر یقین رکھتے ہیں۔ قائم مقام سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی کی کارکردگی رپورٹ مرکزی کونسل کے اجلاس میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف قائداعظم کے اصولوں کے مطابق پارٹی اور ملک کو لے کر چل رہے ہیں۔ 1999ءکے بعد ہماری جماعت نے نیا سفر شروع کیا، ہمارے قائد کی سوچ ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ جمہوریت کو مستحکم بنایا جائے۔ ہماری جدوجہد سے ڈکٹیٹر رخصت ہوا اور ملک میں جمہوریت کا سفر شروع ہوا۔ 2008ءکے بعد مسلم لیگ (ن) کو کئی سنگ میل عبور کرنے پڑے، ہم نے میثاق جمہوریت کی تعبیر کے تحت جدوجہد کی اور اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کی اور 2013ءتک حکومت کو مدت پوری کرنے دی اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرامن انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہوا۔ ہم جمہوری نظام کے تحت 2013ءکے انتخابات کے بعد کے پی کے میں حکومت بنا سکتے تھے مگر ہم نے اقتدار کی بجائے اقدار کا خیال رکھا۔

Leave a Reply