اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ حکومت تمام شراکت داروں کی مشاورت سے نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کو حتمی شکل دے رہی ہے، خوراک تک رسائی تمام شہریوں کا بنیادی حق ہے، حکومت اپنے منشور کے تحت شہریوں کو خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے جنوبی …
موسمیاتی تبدیلییاں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایک خطرہ ہیں،سکندر حیات بوسن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ حکومت تمام شراکت داروں کی مشاورت سے نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کو حتمی شکل دے رہی ہے، خوراک تک رسائی تمام شہریوں کا بنیادی حق ہے، حکومت اپنے منشور کے تحت شہریوں کو خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے جنوبی ایشیاءکا خطہ بالعموم اور پاکستان بالخصوص متاثر ہو رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے مستقبل میں توانائی کی مانگ میں نمایاں اضافہ کا خدشہ ہے، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے زراعت، پانی کے وسائل اور توانائی کے شعبے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلیوں کے زراعت کے شعبہ پر اثرات کے حوالہ سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے منشور کے تحت ”خوراک تک رسائی تمام شہریوں کا بنیادی حق ہے“ پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی اور دیگر شراکت داروں کی مشاورت سے نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔








