اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان کی اقتصادی حالت کو سنوارے گی بلکہ اس منصوبہ سے پورے خطہ میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور اقتصادی حالت بہتر ہو گی۔ انہوں نے یہ بات منگل کو چیئرمین سپارکو میجر جنرل قیصر انیس خرم کی سربراہی میں وفد سے ایوان صدر میں گفتگو کرتے …
صدرممنون حسین کی چیئرمین سپارکو کی سربراہی میں وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان کی اقتصادی حالت کو سنوارے گی بلکہ اس منصوبہ سے پورے خطہ میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور اقتصادی حالت بہتر ہو گی۔ انہوں نے یہ بات منگل کو چیئرمین سپارکو میجر جنرل قیصر انیس خرم کی سربراہی میں وفد سے ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین سپارکو نے صدر مملکت کو اپنے ادارے میں جاری سیٹلائٹ منصوبوں اور پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبے میں اپنے ادارے کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے اطمینان کا اظہار کیا کہ سپارکو سمیت تمام ادارے پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کےلئے اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک کی معاشرتی و معاشی ترقی میں سپارکو کا کردار قابل تحسین رہا ہے۔








